جانی نقصان سے بہتر ہے،بجلی نہ ہونے پر گالیاں کھالوں،چیئرمین کے الیکٹرک

جانی نقصان سے بہتر ہے،بجلی نہ ہونے پر گالیاں کھالوں،چیئرمین کے الیکٹرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(آئی این پی) چیئرمین کے الیکٹرک اکرام سہگل نے کہا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کی ذمہ داری ادارہ قبول کرتاہے تاہم یہ صرف کے الیکٹرک کا قصور نہیں، غیرقانونی کنڈے اور کیبل آپریٹرز بھی ذمہ دارہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین کے الیکٹرک اکرام سہگل نے کراچی میں بارشوں میں اموات کے حوالے سے کہا چیئرمین کے الیکٹرک کاعہدہ سنبھالاتو کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کی ذمہ داری ادارہ قبول کرتا ہوں، یہ صرف کے الیکٹرک کا قصور نہیں، غیرقانونی کنڈی اورکیبل آپریٹرز بھی ذمہ دارہیں۔اکرام سہگل کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کیبل والوں کوکیوں کھلی چھٹی دی گئی ہے، یقینی بنائیں کہ انٹرنیٹ کیبل بجلی کی کھمبوں میں نہ لگے ہوں، انٹرنیٹ کیبل کا لگنا مکمل طورپرغیرقانونی ہے۔چیئرمین کے الیکٹرک نے کہا بارش کے دوران ہماراعملہ بغیرچھٹی کے72گھنٹے تک کام کرتارہا، اسے بھی سراہناچاہیے۔ جہاں جہاں ہماری غلطی انکوائری میں ثابت ہوئی اسے دورکریں گے، ہمیں دشواری ہے لیکن ہماری جو ذمے داری ہے وہ لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کچراجمع ہونیکامسئلہ حل نہیں کیاجاسکا، کچراجمع ہونے پر ہمارے تحفظات ہیں، کراچی میں سیلابی صورتحال کیلئے کوئی نالہ نہیں بنایاگیا، کچرے کی صورت حال سب کے سامنے ہے، صفائی مہم کیلئے ہم نے 2کروڑ روپے دیئے ہیں۔اکرام سہگل نے کہا کچرا، پانی جمع ہوتوبجلی بحال رکھنے پر کرنٹ لگنے کاخدشہ ہوتاہے، جانوں کوخطرے سے بہترہے کہ میں بجلی نہ ہونے پرگالیاں کھالوں، جانی نقصان سے بہتر ہے کہ میں بجلی نہ ہونے پر گالیاں کھالوں۔چیئرمین کے الیکٹرک کا مزید کہنا تھا کہ صفائی مہم کسی ایک کی نہیں وزیراعلی سندھ اورسب کی ہے، ایمرجنسی صورتحال میں علی زیدی نے پہل کی وہ قابل ستائش ہیں، صفائی کیلئے صوبائی حکومت کی کاوشوں کو بھی داددیتاہوں۔
چیئرمین کے الیکٹرک

مزید :

صفحہ آخر -