مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی ماہرین قانون سے مشاورت کی جائے، وجیہہ الدین

مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی ماہرین قانون سے مشاورت کی جائے، وجیہہ الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (این این آئی)عام لوگ اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ خونخوار اور درندے بھارتی حکمران وطن عزیز کے انٹرنیشنل بارڈرز سیالکوٹ، لاہور، کھیم کھرن سمیت سمندری حدوں پر حملہ آور ہو سکتے ہیں،ہمیں سرحدوں پر فوج کو تیار رکھنا چاہئے،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ  حکومت نے ملکی و غیر ملکی بین الاقوامی قوانین کے ماہرین سے اب تک کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر مشاورت تک گنوارہ نہیں کی۔ جبکہ 7رکنی کشمیر کمیٹی میں وزیر قانون کو شامل نہ کرنا حیرت کی بات ہے۔ تاہم یہ ضرور ہے کہ سلامتی کونسل میں 50برس بعد کشمیریوں کی آواز پہنچانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ یہ آسان کام نہیں تھا، مگر ہمیں دوبارہ سلامتی کونسل میں جانے کی تیاری کرنی چاہئے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں آرٹیکل 35Aاور 370کے ختم ہونے کے بعد وہی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جو 1948میں تھی۔ کشمیر کے بارے میں کوئی کہہ ہی نہیں سکتا ہے کہ وہ متنازع علاقہ نہیں ہے۔
 وجیہ الدین

مزید :

صفحہ آخر -