تمام گیس فیلڈز آج سے معمول کی  ترسیل دوبارہ شروع کردیں گے  وزارتِ توانائی و پٹرولیم ڈویژن

  تمام گیس فیلڈز آج سے معمول کی  ترسیل دوبارہ شروع کردیں گے  وزارتِ توانائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) وزارتِ توانائی و پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور عید الاضحی کی تعطیلات کی وجہ سے ملک میں گیس کی طلب کم رہی لہذا حفاظتی اقدام کی بنا پر اور گیس کی غیر قطع ترسیل کو مرکوز حاطر رکھتے ہوئے تین گیس فیلڈز کی سپلائی کو عارضی طور پر دو دن کے لئے کم کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں، فیلڈز کی آپریشنل مینجمنٹ،معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی ایس)اور بین الاقوامی طریق کار کے عین مطابق ہے جو پائپ لائن میں موجود گیس کا دباو ایک محفوظ حد تک رکھتا ہے۔ تا ہم تمام فیلڈز (آج) منگل، بتاریخ 20 اگست، 2019 کو اپنی معمول کی ترسیل دوبارہ شروع کردیں گے۔
گیس فیلڈز

مزید :

صفحہ آخر -