فیصل آباد،امتحان میں ناکامی پرطالب علم نے خودکشی کرلی
فیصل آباد(کرائم رپورٹر) نہم کلاس کے امتحان میں فیل ہونے پر 15سالہ طالب علم نے خودکشی کر لی۔چک 380 گ۔ ب جڑانوالہ کے اللہ دتہ کے 15سالہ بیٹے آصف نے جماعت نہم کا امتحان دیا اور گذشتہ روز رزلٹ میں فیل ہونے پر گھر والوں کی بازپرس سے بچنے کی خاطر دلبرداشتہ ہو کر گلے میں تار کے ذریعے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔سمندری کے علاقہ میں 2نوجوانوں نے مختلف وجوہات کی بناء پر زہریلی سپرے پی اور گولیاں کھا لیں۔ نوجوان ارسلان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی گولیاں کھا لیں جبکہ بھائی کے ساتھ ہونے والے جھگڑے پر عاقب نے زہریلی سپرے پی لی جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خودکشیاں