ہمارا مشن کراچی کو کچرے سے صاف کرنا ہے: علی زیدی
کراچی (این این آئی) وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہاہے کہ ہمارا ایک ہی مشن ہے اوروہ کراچی کو کچرے سے صاف کرنا ہے، وفاقی حکومت میں ایم کیو ایم ہمارے ساتھ ہے،کراچی ترقیاتی پیکج کا فریم ورک بن رہا ہے،کام نہ کرنے والا سابق وزیربلدیات بلاوجہ ہمارے مہم سے متعلق ٹوئٹس کر رہا ہے،میں نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو خط لکھا ہے جس میں ان سے پوچھا ہے بتایا جائے کہ کچرا کہاں ڈمپ کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں کچرا کنٹرول کرنے کے لیے دفعہ ایک سوچوالیس کا نفاذ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کلین کراچی مہم کے تحت ایف سی ایریا لیاقت آباد سراج الدولہ کالج کے پاس کچرا کنڈی کو صاف کرنے کے کام کے افتتاح کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمئیرکراچی وسیم اختراورتحریک انصاف کے ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہاکہ کراچی کوصاف کرنا ہمارا مشن ہے پانچ نکاتی ایجنڈے کیلئے ناصر حسین شاہ کو خط لکھا ہے. شہر میں صفائی ستھرائی کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا جائے. ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں ہمارے ساتھ ہے،کراچی صفائی مہم چھ کے چھ اضلاع میں ہورہی ہیکراچی ترقیاتی پیکج کا فریم ورک بن رہا ہے جب تک نالے صاف نہ ہوں کام چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ صفائی کے لیے ٹائم نہیں ٹارگٹ باونڈ ہیں،ملک صاحب کی مشینیں بھی آگئی ہیں،ضلع وسطی کے چیئرمین نے بھی کام شروع کردیا ہے،ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ ہر ضلع سے صفائی کی جائے،ہم کچرا اٹھا کر دکھائیں گے۔
علی زیدی