محکموں کو جدید بنانے کی جانب پیشرفت

محکموں کو جدید بنانے کی جانب پیشرفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جناب ایڈیٹر صاحب!وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقاف پنجاب کو روایتی محکمہ بنانے کی بجائے جدید تقاضوں اور دور رس نتائج کے حصول کے لئے تیزتر حکمت عملی ا پنائی گئی ہے۔اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ اوقاف کے سیکشن کی ذمہ داریوں کو فعال بنا دیاگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمانہ پالیسیوں کو مافیا کے ہاتھوں خراب کر نے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے سلسلہ میں سخت اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو اپنا تے ہوئے نئی حکمت عملی کے تحت اب محکمہ اوقاف اور محکمہ جنگلات باہمی تعاون و مشاورت سے نا قا بل کاشت اراضی پر جنگل آباد کریں گے تاکہ موسمیاتی ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔اس سلسلہ میں تمام ضلعی افسران کو اوقاف کی غیر کاشتاراضی کی نشاندہی کے لئے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ حکومت پنجاب کا محکمہ اوقاف کی بہتری کی طرف ایک نیا قدم یہ بھی ہے کہ تمام درباروں پر نذرانہ بکسوں کو ڈویژنل،زونل اور ضلعی خطیبوں،بنک نمائندوں اور ایڈمنسٹریٹر کی موجودگی میں ہی رقوم کی کاؤنٹنگ کے لئے کھولے جائیں گے۔اگر کسی جگہ سے اس بارے شکایت موصول ہوئی تو ایسے سرکاری افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکومت کا اس سلسلہ میں چین کی ہووائے کمپنی سے جلد معاہدہ طے پاجائے گاجس کے بعد تمام درباروں و مساجد میں رکھے گئے کیش بکسوں کو مکمل کمپیو ٹرائزڈ کردیا جائے گا۔اس تمام عمل کی نگرانی وائی فائی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔ تمام اوقاف دفاتراور درباروں پر بائیو میٹرک سسٹم حاضری کو لاگو کر دیا گیا ہے تاکہ گھوسٹ حاضری کا خاتمہ ہو سکے۔ تمام درباروں کی تزئین و آرائش،لنگر خانوں،نذرانہ بکسوں کی آمدنی،وقف زمینوں پر شجر کاری،سی سی ٹی وی کیمروں،واک تھرو گیٹس کی چیکنگ اور دیگر معا ملات بارے بھی رپورٹس مرتب کرکے باقاعدگی سے حکام کو بھجوائی جا رہی ہیں۔جس کی روشنی میں مزید سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں لاہور ائیر پورٹ پر غیر ملکی زائرین کی رہنمائی کے لئے خصوصی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جبکہ داتا در با اور د شاہی مسجد کے عالمگیری پارک میں پبلک فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے جو ملکی و غیر ملکی سیاحوں و زائرین کو تربیت یافتہ عملہ موقع پر مسجد کی تاریخی حیثیت بارے آگاہی فراہم کررہا ہے۔۔سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے کیلئے شکایات/تجاویز بکس بھی رکھا گیا ہے جو کہ براہ راست چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کی نگرانی میں مانیٹرنگ کررہا ہے۔صوبہ بھر کے تما م درباروں پر اوقاف ملازمین میں کی نقل و حمل کے لئے ٹریکنگ سسٹم کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی کی کاوشوں سے محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر انتظام مساجد و مزارات کی تعمیر نو اور بحالی کی 22 سکیموں پر مشتمل سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری لے لی گئی ہے۔جس میں سے سالانہ ترقیاتی پروگرام2019-20ء کے لئے 7 جاری سکیموں کے لئے 5کروڑ 80لاکھ89ہزار روپے جبکہ15 نئی سکیموں کے لئے 24کروڑ 91لاکھ 89ہزار روپے تجویز کئے گئے ہیں۔جن میں سے جنوبی پنجاب کی 5نئی سکیموں کے لئے7کروڑ36 لاکھ89ہزار روپے، جنوبی پنجاب کی 10 سکیموں کے لئے17کروڑ56لاکھ روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ (ناظم الدین، 21محمود غزنوی روڈ لاہور)03334725333

مزید :

رائے -اداریہ -