رئیل می موبائل کودراز سمٹ میں مقبول ترین برانڈ کااعزازحاصل
لاہور(پ ر) Oppo کی طاقت رکھنے والے اور پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے برانڈ، realme کودوسری سالانہ دراز سمٹ میں ’مقبول ترین برانڈ‘کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔یہ اعزاز پاکستان کی ممتاز آن لائن مارکیٹ پلیس، دراز (Daraz) نے گزشتہ برس، realme کی جانب سے ای کامرس ایکوسسٹم کی ترقی میں حصہ لینے پردیا گیا۔ realmeنے فلیش سیلز اور آن لائن فروخت کے ذریعے زبردست ترقی کا مظاہرہ کیا تھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے realme Pakistan کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر، ہاروے ہی (Harvey He)نے کہا:”ہمیں یہ اعزاز ہمارے زندہ دل نوجوانوں کی وجہ سے حاصل ہوا ہے جنھیں realme کی صورت میں ایسا رجحان ساز اور تیزساتھی مل گیا ہے جو اْن کے طرز حیات سے مطابقت رکھتا ہے۔ قیمتوں میں ہر مرتبہ کمی کے ساتھ دراز نے سیلز کے نئے ریکارڈز دیکھے ہیں؛ جب تمام اسٹاک چند منٹوں، اور بعض صورتوں میں، چند سیکنڈوں میں ختم ہو گیا۔ ہم نے اس مشن کی بنیاد پر ’Dare to Leap‘کا تصور تخلیق کیا ہے۔ہمیں امید ہے کہ قیمتوں کی اسی رینج میں،ہم اپنے نوجوان صارفین کو، مزید حیرت انگیز پروڈکٹس فراہم کریں گے جو، ڈیزائن، کارکردگی یا معیار،سب میں ان کی توقعات سے بڑھ کرہوں گی۔"
realme کے پاکستانی مداحوں کو متعدد فیچرز مثلاً3pro میں سپیرئیر VOOCنئی ٹیکنالوجی کے چارجر یا پہلی مرتبہ اپنے ہر مسابقتی برانڈ کو شکست دینے والے انتہائی پاورفل پروسیسر کی صورت میں،جواپنی پرائس رینج میں فری فائر کھیلتا ہے،برانڈ کی جانب سے ایک تیز رفتار جدت کا مزا فراہم ہوا ہے۔انھوں نے ڈیزائن اور کارکردگی، دونوں میں، مسلسل اورانتہائی تیزی سے پیش قدمی کی ہے لیکن اس کی قیمت نوجوانوں کے لیے اب بھی باکفایت ہے۔ برانڈنہ صرف اپنی ڈیوائسز میں پرجوش انداز
رکھتا ہے بلکہ اپنے کاروبار اور فروخت کے طریقوں میں بھی پر جوش ہے۔
آٹھ ماہ سے بھی کم عرصہ قبل، Oppo کی طاقت رکھنے والاrealme، پاکستانی مارکیٹ میں، داخلے کے وقت سے اب تک، مختلف قیمتوں میں، 5 پروڈکٹس متعارف کرا چکا ہے جن میں پریمیم فلیگ شپس سے رجحان ساز مڈ رینجرز (mid-rangers)شامل ہیں اور ان تمام کو بالخصوص نوجوانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آئندہ چند مہینوں کے دوران، realme اپنی آئندہ پروڈکٹس متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جن کا تعلق realme classicسیریز سے ہوگا۔ realme ثابت کر رہا ہے کہ اس نے نوجوانوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے، اپنی صدر کمپنی کے مقابلے میں، ترقی کے لیے ناقابل یقین ٹریجیکٹری کے ساتھ منصوبہ بندی کر رکھی
ہے۔