بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایس اے پی کا نفاذ

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایس اے پی کا نفاذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ رر)پاکستان میں SAPکے واحد پلاٹینیم پارٹنر ایکسیلینس ڈلیورڈ ExD)) نے ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں SAP S/4HANAکا نفاذ کردیا ہے۔بہاء الدین زکریا یونیورسٹی پاکستان میں پبلک سیکٹر کی پہلی یونیورسٹی ہے جہاں SAP S/4HANAکا نفاذ کیا گیا ہے،جس کے بعد بہاء الدین یونیورسٹی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں ایم آئی ٹی،یونیورسٹی آف کیلیفورنیا،نیو کاسل،یونیورسٹی آف کنچکی اور دیگر کی صف میں شامل ہوگئی ہے۔ایکسلینس اینڈ ڈلیورڈ کی تعلیمی شعبے میں موجودگی اور متعلقہ کاروباری طریقہ کار سے متعلق سمجھ بوجھ کے باعث پاکستان میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں SAPکی بہترین پریکٹسز کے رائج کرنے کے ٹاسک کیلئے اس کا انتخاب بہترین چوائس تھا۔بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کیلئے اس وقت کام کے دائرہ کار میں فنانشل و کنٹرول ماڈیولز شامل ہیں جیسے فنانشل اکاؤنٹنگ،کنٹرولنگ،ہیومین کیپیٹل مینجمنٹ،فنڈز مینجمنٹ،ڈاکیو منٹ مینجمنٹ سسٹم اور کسٹمائزڈ اسٹوڈنٹ لائف سائیکل مینجمنٹ۔یہ ماڈیولز رئیل ٹائم فنانشل وپورٹنگ،ڈاکیو منٹیشن اور اسٹوڈنٹ لائف سائیکل مینجمنٹ میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی مدد کرکے ادارے کے پے رول،مراعات اور معاوضہ کے ٹریک ریکارڈ کو بہتر رکھیں گے۔ایکسلینس ڈلیورڈ ٹیکنالوجی،نان کور آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ اور کاروباری طریقہ کار کی اصلاح کے ذریعے کلائنٹس کو آپریشنل بہتری فراہم کرتی ہے۔ایکسلینس اینڈ ڈلیورڈ کی عالمی سطح کی SAP سروسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے مالیاتی و کاروباری کنٹرول کو تعلیمی شعبے کیلئے SAP کی بہترین پریکٹسز کے مطابق درکار ضروریات کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کا بنیادی مقصد جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اعلیٰ تعلیم و تحقیق کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

یونیورسٹی ٹیچنگ،الحاق اور امتحانات کے تین فنکشنز پورے کرتی ہے اور اس وقت 290کالجز کا بہاء الدین یونیورسٹی سے الحاق ہے۔

مزید :

کامرس -