کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،سلیمان خیل اتحاد
کراچی (پ ر) آل سلیمان خیل اتحاد ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام لسبیلہ چوک کراچی میں احتجاجی جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری رب نواز حنفی نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے نہیں بلکہ بھارت کی مرمت سے آزاد ہوگا۔ کشمیری نوجوانوں نے مساجد میں اذان دیتے ہوئے اور بھارتی فوج سے آمنے سامنے لڑ کر جو کشمیری نوجوانوں کو شہادتیں نصیب ہوئیں انکا خون اب رنگ لائے گا۔ شیخ محمد کامران یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیمان خیل اتحاد کے بزرگ، خواتین اور نوجوان کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ ہم انکی ایک آواز پر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔جبکہ سلیمان خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اب عسکری قیادت کے شانہ بشانہ چل کر کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں اہم رول ادا کرے گی۔ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کشمیر کو آزاد نہ کروالیں۔ اس احتجاجی جلسہ میں سلیمان خیل اتحاد کے مرکزی عہدیداران ملک شاہنواز، حنیف خان، سلیمان خیل، اسد امین، نور احمد، سجاد احمد، نوید احمد، عابد حسین، اور علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔