پشاور ہائیکورٹ میں چار نئے ایڈیشنل  ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

  پشاور ہائیکورٹ میں چار نئے ایڈیشنل  ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ میں چار نئے ایڈیشنل ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ججز سے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں چار نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کردی گئی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے نئے ججز سے عہدوں کا حلف لیا،تعینات ہونے والوں میں جسٹس وقاراحمد،جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ،جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس احمد علی شامل ہیں۔صدر مملکت نے چند روز قبل نئے ججز کی منظوری دی تھی۔حلف برداری میں ججز کے علاوہ پشاور بار کے وکلاء بھی شریک ہوئے۔
ایڈیشنل ججز

مزید :

صفحہ اول -