وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے آج (منگل کو) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج (منگل کو) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں دن 11 بجے طلب کر لیا ہے۔ جس میں وفاقی کابینہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لے گی اور سلامتی کونسل کے اجلاس کی کارروائی پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کابینہ کو عالمی رہنماؤں سے روابط پر بھی اعتماد میں لیں گے اور کابینہ ارکان کو اب تک سفارتی کوششوں پر بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بریفنگ دیں گے جبکہ اجلاس میں ملکی سلامتی اور دفاعی صورت حال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ