مودی صرف فاشسٹ ، بھارت کشمیر پر اخلاقی میدان میں بری طرح جنگ ہا ر چکا : بلاول بھٹو
سکردو(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت اخلاقی میدان میں بری طرح جنگ ہار چکا ہے،مودی نہ منموہن ہے نہ واجپائی، ہم شروع سے خبردار کرتے آرہے ہیں، مودی کا ہندوتوا کا نظریہ ہے، اسے تو ویزا تک نہیں ملتا تھا، ایک کٹھ پتلی فاشست کیسے دوسرے کٹھ پتلی فاشسٹ پر تنقید کرسکتا ہے،ایک شخص جو اپنے ملک میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہا ہے، وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کیسے بات کررہا ہے؟ اگر ہمیں اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنا پڑے تو مجھے یقین ہے کہ پورا گلگت بلتستان ہمارے ساتھ ہوگا۔پیر کو پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی بلتستان ڈویژن اور ضلع اسکردو کے عہدیداران نے سکردو میںملاقات کی ۔پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ، سابق وزیراعلی سید مہدی شاہ، رکن گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم ملاقات میں موجود تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سعدیہ دانش، شہزاد آغا، بشارت ظہیر، وزیر وقار اور الطاف استوری نے بھی ملاقات کی ۔ بلاول بھٹو زرداری کو پی پی بلتستان کے راہنماں نے خطے کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے عہدیداران کو تنظیمی امور کے حوالے سے ہدایات دیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلتستان کے عہدیداران اور کارکنان سے خطاب بھی کیا۔پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کشمیر کے ساتھ وعدوں کو پورا کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ایک کٹھ پتلی فاشست کیسے دوسرے کٹھ پتلی فاشسٹ پر تنقید کرسکتا ہے،ایک شخص جو اپنے ملک میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہا ہے، وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کیسے بات کررہا ہے؟ بھارت اخلاقی میدان میں بری طرح جنگ ہار چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بلتستان کے لوگوں کو سننے آیا ہوں، میں ان سے ملکی مسائل کے حل پر رائے لینا چاہتا ہوں، اگر ہمیں اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنا پڑے تو مجھے یقین ہے کہ پورا گلگت بلتستان ہمارے ساتھ ہوگا۔پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 22اگست کو اسکردو جبکہ 24اگست کو گھانچے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔بلاول بھٹو زرداری (آج)منگل کو استور کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے۔
بلاول بھٹو