انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ  اور وکلاء کا کشمیریوں کے ساتھ  اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ

  انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ  اور وکلاء کا کشمیریوں کے ساتھ  اظہار یکجہتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ اور لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا نے مشترکہ طور پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے بھی شرکت کی۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ اور لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا نے مشترکہ طور پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی بربریت کیخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں وکلا اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انڈیا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کرفیو لگا دیا ہے۔ موجودہ حکومت کے اقدامات سے کشمیر کا مسئلہ دنیا کے سامنے اجاگر ہوا۔مظاہرین نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیر پاکستان کا تھا اور پاکستان کا ہی رہے گا۔مظاہرین کا کہناتھا کہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو قوم کا بچہ بچہ بھارت کے خلاف کفن باندھ کر سب سے آگے ہوگا۔
مظاہرہ

مزید :

صفحہ اول -