کھابے کھانے کے بعد مولانا فضل لرحمان کو کشمیر جانا چاہئے،بابر اعوان

  کھابے کھانے کے بعد مولانا فضل لرحمان کو کشمیر جانا چاہئے،بابر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 16 سال وزیر کا گھر،بلٹ پروف گاڑی،دفتر،کھابے، مفت ڈیزل کھانے کے بعد مولانا فضل الرحمان کو کشمیر جانا چاہئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس دراصل فیو پارٹیز کانفرنس ہے، مولانا فضل الرحمان کی تلاش گمشدگی کے بعد 2 ہفتے بعد برآمدگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسی خبر آتی جس سے قوم کو پتا چلتا کشمیر کمیٹی کا سابق چیئرمین ایل او سی توڑتا ہوا پکڑا گیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کہہ رہا ہے میں مظفرآباد پر قبضہ کرنا چاہتا ہوں اور سیاسی مولوی کہہ رہا ہے اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان بھی مودی کی زبان بول رہے ہیں،فیو پارٹیز کانفرنس والے کہتے ہیں ہم نے ملین مارچ کرنا ہے۔بابر اعوان نے کہاکہ ان کو کشمیر کے لیے ملین مارچ کرنا چاہئے۔
بابر اعوان

مزید :

صفحہ اول -