صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30اگست کوطلب کر لیا
اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔صدر مملکت 30اگست بروز جمعہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2ستمبر بروز پیر کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان 30اگست کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر کو طلب کیا ہے۔ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے صدارتی خطاب کے لیے مجلس شوری ٰپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30اگست بروز جمعہ شام 5 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2ستمبر بروز پیر سہ پہر 4بجے پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کر لیا ہے۔
اجلاس