بھارتی حکومت، ظلم اور بربریت سے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتی ہے: اسد قیصر
صوابی(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ بھارت ظلم،بربریت اوردرندگی سے کشمیری عوام کے حوصلوں کوپست نہیں کرسکتی،پاکستانی عوام کے دل کشمیری بھائیوں کیلئے دھڑکتے ہیں،کشمیرکے معصوم عوام کے حق کیلئے پاکستان کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی اقدامات کی بدولت تاریخ میں پہلی مرتبہ کشمیرکے حوالے سلامتی کونسل کااجلاس منعقدکیاگیاجو پاکستان کی سفارتی سطح پرتاریخی کامیابی ہے،پاکستان ہرمحاذپرکشمیرکامسئلہ اٹھائیگا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت افغانستان کیساتھ ایک نئے سطح پرتجارت کاآغازکررہے ہیں،افغانستان کیساتھ ایک نئے تجارتی راہداری شروع کررہے ہیں،ہم افغانستان میں من کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں ایسی حکومت قائم ہوجوافغانستان کے عوام کی نمائندگی کرے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صوابی ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے جوملک کی ترقی،معیشت کے استحکام،عوام کی خوشحالی جوسخت فیصلے کئے ہیں اس کے ثمرات سے بہت جلدعوام مستفیدہوجائیں گے اوروطن عزیزاپنے پاؤں پرکھڑا ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ موجودہ وفاقی حکومت پاکستان کی معیشت ایسے مقام پرلانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے جس کے بعد دوسرے ممالک کے سہارے کی ضرورت نہیں ہوگی،حکومت نے بہترین پالیسیوں کی بدولت بحرانی کیفیت پرقابوپالیاہے،ہم نے چملک کے حالات کودیکھ کرفیصلے کئے جس سے ثمراب بہت جلدعوام کوملنے والے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوابی میں بجلی کے مسائل مستقبل بنیادوں پرحل کرنے کیلئے برہان میں 5ارب80کروڑروپے کی لاگت سے 220-KVAگرڈسٹیشن قائم کررہے ہیں،صوابی میں تمام گرڈسٹیشنزکے ٹرانزمشن لائنزساڑھے تین ارب روپے منظورکئے گئے ہیں،غازی روڈکیلئے80کروڑروپے منظورکئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت،تعلیم سمیت دیگرسہولیات کیلئے صوابی کے عوام اب کسی دوسرے ضلعے میں جانے کی زحمت نہیں کریں گے،تمام سہولیات صوابی میں ہی میسرہوں گی انشاء اللہ،ایریگیشن کیلئے صوبائی بجٹ میں ڈیڑھ ارب جبکہ وفاق سے ایک ارب روپے منظورکئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری اورہاؤسنگ سوسائٹی کی تکمیل سے صوابی میں سونامی تبدیلی آئیگی#