تھانہ نشترکالونی سے برآمد ملزم کی حبس بے جا کی درخواست کی سماعت

تھانہ نشترکالونی سے برآمد ملزم کی حبس بے جا کی درخواست کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج امجدعلی شاہ کے عدالتی بیلف نے تھانہ نشتر کالونی چھاپہ مار کر وہاں سے ایک ملزم احمد بخش کو بازیاب کرواکر عدالت میں پیش کردیا تاہم ملزم کے پیش ہوتے ہی پولیس بھی ریکارڈ لے کر عدالت پہنچ گئی جس پر فاضل جج نے ملزم کے ڈکیتی میں ملوث ہونے پر ملزم کو واپس تھانہ نشتر کالونی پولیس کے حوالے کردیا ۔ عدالت میں تھانہ نشترکالونی سے برآمد ہونے والے ملزم احمد بخش کی حبس بے جا کی درخواست کی سماعت ہوئی ،عدالت میں ملزم کے پیش ہونے پر عدالت نے تھانہ نشترکالونی پولیس سے رپورٹ طلب کی پولیس ریکارڈ لے کر پیش ہوئی اور عدالت کو بتایا کہ ملزم ڈکیتی کے الزام میں ملوث ہے اور ایف آئی ار میں نامزد ہے ،اس پر عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد واپس ملزم کو نشترکالونی پولیس کے حوالے کردیا ،بعد میں پولیس نے ملزم کو اپنی تحویل میں لے کر مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،عدالت میں ملزم کے والد نے موقف اٰختیار کیاکہ پولیس نے اس کے بیٹے کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنارکھا ہے،فاضل جج نے ملزم کو تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

مزید :

علاقائی -