بداخلاقی کے ملزمان کی ضمانت خارج کرانے متاثرہ لڑکیاں عدالت پہنچ گئیں

  بداخلاقی کے ملزمان کی ضمانت خارج کرانے متاثرہ لڑکیاں عدالت پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)اغوا کر کے ویڈیو بنانے اور بداخلاقی کرنے کے دو الگ الگ مقدمات میں متاثرہ لڑکیاں ملزموں کی ضمانت خارج کرانے سیشن عدالت پہنچ گئیں ۔ ایڈیشنل سیشن جج ہماعنبرین کی عدالت میں دیپال پور کی نورین فاطمہ کوپیش کیا گیا،نورین فاطمہ نے بتایا کہ اس کی بہن شہر بانو سمیت فیکٹری ایریا سے دوملزمان حسن اور حسین اغوا ء کر کے ماڈل ٹاءون لے گئے،،مزاحمت پراس کی بازو بھی توڑ دی جبکہ نورین فاطمہ ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئی،متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ اس کی بہن شہربانو ملزمان کے قبضے میں ہے ،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی ضمانت خارج کی جائے،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیاہے،دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر کی عدالت میں ماڈل بازار میں سبزی فروخت کرنے والی لڑکی رمشاء کوپیش کیاگیا،رمشاء کا کہنا ہے کہ اس کو شان اور عابد نامی ملزمان نے اغوا کیا اور بداخلاقی کا نشانہ بنایا،ملزمان نے اس کی بھی ویڈیو بنائی ،عدالت ملزم عابد کی ضما نت خارج کرے جس پر فاضل جج نے ملزم کی ضمانت خارج کردی،علاوہ زازیں ایک تیسرے کیس میں فاضل جج نے تین بچوں کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کرنے والی والدہ انیقہ اور اس کے آشنا حسنین مصطفی کو فرد جرم کے لئے 24اگست کو طلب کر لیا، عدالت نے دونوں ملزمان کو مقدمے کی نقول بھی فراہم کردی ہیں ،اس کیس میں بچوں کی والدہ انیقہ ضمانت پر رہا ہے ۔ پولیس کے مطابق والدہ ملزم کے ساتھ مل کر نشہ کرتی تھی اور اس نے نشہ اپنے خاوند کے باہر جانے پر شروع کیا اور وقوع کے وقت دنوں نشے میں تھے جنوں نے بچوں کو ہلاک کردیا تھا ۔ سوتیلے باپ کے ظلم سے تنگ آکر چار بچے شیرا کورٹ اپنی دادی بلقیس کے پاس پہنچ گئے، چاروں بچوں کو گارڈین جج کی عدالت میں پیش کرکے حکم امتناعی حاصل کرلیا گیا،بچوں کا موقف ہے کہ سوتیلا والد رات کو تشدد کرتا تھا ۔

مزید :

علاقائی -