صدرڈویژن پولیس کی کارروائی،جرائم میں ملوث361ملزم گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرصدرڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاءون جاری ہے ۔ ایس پی صدر ڈویژن احسن سیف اللہ کی زیرِنگرانی صدرڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث361ملزمان گرفتار کر لیئے ۔ ڈکیت و چور گینگز کے14 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے5 موٹر سائیکلیں ،8 موبائل فون، 14 پسٹل اور 3 لاکھ 81 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی ۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران28ملزمان کے قبضہ سے25پسٹلز اورگولیاں برآمد کر لیں ۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے4 کلو گرام سے زائد چرس اور726 لیٹرشراب برآمد کی گئی ۔