محرا م لحرام میں دہشتگرد مجالس اور جلوسوں کونشانہ بنا سکتے ہیں
لاہور(کر ائم رپو رٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ محرم الحرام میں دہشتگرد سافٹ ٹارگٹس کے طورپر مجالس اور جلوسوں کونشانہ بناسکتے ہیں اورڈویژن سے تھانے کی سطح تک کورمینجمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل‘سرچ آپریشنز‘نفرت انگیزمواداورتقاریر‘وال چاکنگ اوراسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی‘ایس ایچ اوز کومنتظمین سے سکیورٹی انتظامات کے سرٹیفکیٹ لینے و دیگر ہدایات جاری کردی ہیں۔عوامی وانتظامی نمائندوں کی ٹیموں کی تشکیل‘سرچ آپریشنز‘ نفرت انگیزمواد و تقاریر‘اسلحہ کی نمائش پرپابندی ہوگی،ہوم ڈیپارٹمنٹ کیا آئی جی پنجاب سمیت صوبہ بھرکیکمشنرز‘آرپی اوز‘ڈی پی اوز‘ڈپٹی کمشنرز‘ سی پی اوز کوجاری مراسلے میں تفصیلی ہدایت نامہ جاری کیاگیاہے۔