کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی کیخلاف دائردرخواست پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری

کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی کیخلاف دائردرخواست پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی کے خلاف دائردرخواست پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے،جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار وکیل شفقت چوہان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے پکڑے گئے جنریٹرز واپس نہیں دئیے جارہے،عدالت عالیہ نے کسٹم انٹیلی جنس کو جنریٹرز کی واپسی کے واضح احکامات دے رکھے ہیں، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جواب آنے دیں عدالت کو اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرانا آتا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ کسٹم انٹیلی جنس نے کسی قانونی ضابطے کے بغیر جنریٹرز کو اپنی تحویل میں لے لیا،جنریٹر درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -