بنچ کی عدم دستیابی، گنا کاشت کرنیوالے کسانوں کو رقوم کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت نہ ہو سکی
لاہور (نامہ نگار خصوصی)شریف برادران کی برادرزشوگر ملزکی جانب سے کسانوں کو رقوم کی عدم ادائیگی کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ میں بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی،لاہور ہائیکورٹ کادو رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے،سابق سی ای او میاں اسلم بشیر نے نیب طلبی کے نوٹس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے،جس پرڈی جی نیب سے جواب طلب کیا گیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گنے کی ادائیگی کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہے درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ نیب نیگنے کے کسانوں کو رقم کی عدم ادائیگی سے پرانکوائری شروع کی ہے جو خلاف قانون ہے۔
،شریف برادران کی برادرزشوگر ملز میں کسانوں کو رقوم کی عدم ادائیگی کے معاملے پر انکوائری کالعدم قرار دی جائے۔