4 بچے دادی کے حوالے،والدہ اور سوتیلے والد کو نوٹس جاری

  4 بچے دادی کے حوالے،والدہ اور سوتیلے والد کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ڈیوٹی گارڈین جج نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے چار بچوں کو دادی بلقیس بیگم کے حوالے کرتے ہوئے بچوں کی والدہ اور سوتیلے باپ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ دو ماں قبل اس کا بیٹا محمد عارف انتقال کرگیا تھا، بہو نے عارف نامی شخص کے ساتھ شادی کرلی، بچوں کا کہنا تھا کہ سوتیلا باپ محمد عارف رات کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
عدالت میں دادی بلقیس نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹے کی اولاد اس کے حوالے کی جائے، عدالت نے بچوں کے بیان اور دادی کے موقف اور وکیل کے دلائل کے بعد بچوں کو دادی کے پاس رہنے کا حکم دیتے ہوئے بچوں کی والدہ اور سوتیلے والد کو جواب کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -