پنجاب میں عقاب کے شکار پر پابندی کیخلاف درخواست دائر
لاہور (نامہ نگار خصوصی)پنجاب میں عقاب کے شکار پر پابندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا اور ایک آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے،دائر درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور سیکرٹری جنگلات کو فریق بنایا گیا ہے،مقامی شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے عقاب کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عقاب کی خرید و فروخت پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے، درخواست گزار نے درخواست میں واضیح کیا گیا ہے کہ درخواست گزار، عقاب کے شکاری ہیں، تمام روزگار عقاب کے شکار سے وابستہ ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عقاب کے شکار کیلئے سیکرٹری جنگلات پنجاب کو بھی درخواست دی مگر مسترد کر دی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عقاب کے شکار پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔