شامی فوج کا ادلب کے اہم شہر پر قبضہ

شامی فوج کا ادلب کے اہم شہر پر قبضہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دمشق (اے پی پی) شامی مسلح افواج نے شمال مغربی ادلب صوبے کے شہر خان شیخون میں داخل ہوکر اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس شہر پر دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کا قبضہ تھا اور وہ اسے اپنا اہم مرکز خیال کرتے تھے۔ عرب اخبار ’الوطن نیوز‘ کے مطابق شامی فوج نے خان شیخون شہر میں داخل ہوکر کئی دہشت گردوں کو نکال باہر کیا اور دیگر شہر چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -