ماڈل ٹاؤن، دوشیزہ کا اقدام خودکشی
لاہور(کر ائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں 21 سالہ خاتون کا اقدام خودکشی۔پولیس کے مطابق ماڈل ٹاون کی رہائشی 21 سالہ (ف) نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گھر میں موجود زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔