کشمیر ایشو پر وکلاء اور سول سوسائٹی کا جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ

کشمیر ایشو پر وکلاء اور سول سوسائٹی کا جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور (نامہ نگار خصوصی)مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت کے خاتمے کے خلاف وکلاء اور سول سوسائٹی نے جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اوربھارتی اقدام کے خلاف نعرے بازی کی،کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے وکلاء اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے جی پی او چوک لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے اہل کشمیر کے ساتھ اظہاریکجہتی اوربھارتی بربریت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار کی ماحولیاتی کمیٹی کے چیئرمین اشفاق احمد کھرل نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا،مودی کے پاگل پن سے دنیا کے امن کوشدید خطرات لاحق ہیں،حکومت کو فوری طور پر سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دینی ہو گی،مظاہرین سے خطاب کرتیہوئے قانون دان مخدوم وسیم قریشی نے کہاستر سال کا ظلم، بربریت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکا،بھارت خطے میں سرد جنگ کرنا چاہتا ہے، بھارت کواپنی حرکتوں سے ہرمحاذ پررسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : علاقائی


loading...