کوٹ لکھپت: نوجوان نے تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے چچی کو قتل چچا کو زخمی کردیا
لاہور(کر ائم رپورٹر) کوٹ لکھپت کے علاقے میں نوجوان نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے چچی نجمہ کو ہلاک اور چچا اعجاز بٹ کو زخمی کر دیا۔زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بتایا گیاہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے گوندل چوک میں اعجاز بٹ کی اپنے سگے بھتیجے حسن سے تلخ کلامی ہو گئی اس دوران حسن نے طیش میں آکر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اعجاز بٹ اور اس کی اہلیہ 40 سالہ نجمہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں نجمہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے نعش پورسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی اور ملزم حسن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔