4 بچے والد سے والدہ کے حوالے کرنیکا حکم
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے چار بچے والد سے لے کر والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔فاضل جج نے سندر کی رہائشی صائمہ نور نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ شوہر نے معمولی تلخ کلامی کے بعد گھر سے نکال دیا تھا شوہر نے گھر سے نکالنے کے بعد بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے، بچوں کے والد ذیشان نے بتایا کہ بیوی بچے خود چھوڑ کر گئی اور بچے ماں کی بجائے باپ کے پاس رہنا چاہتے ہیں عدالت نے فریقین کے دلائل سن کر بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔