ڈولفن سکواڈکے 200 اہلکاروں کیلئے ریفریشر کورس کا آغاز  

ڈولفن سکواڈکے 200 اہلکاروں کیلئے ریفریشر کورس کا آغاز  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایات پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی مختلف ڈویژنز میں تعینات ڈولفن سکواڈکے 200 اہلکاروں کیلئے دو ہفتوں پر محیط ریفریشر کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈولفن اہلکاروں کو ریفریشر کورس کے دوران مارشل آرٹس، سیلف ڈیفنس فارمیشن، گرفتار کرنے کے طریقے، ناکہ بندی اور ہتھکڑیوں کے استعمال کے متعلق ٹریننگ دی جائے گی۔ ڈولفن سکواڈ کا عوام کے ساتھ رویہ کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہلکاروں لیکچر بھی دیے جائیں گے۔ ریفریشر کورس مرحلہ وار ڈولفن سکواڈ کے تمام جوانوں کو کرایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کا کہنا تھا کہ ریفریشر کورس کا مقصد اہلکاروں کی فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنا اور ان پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ جدید پولیسنگ کے حوالے سے بہترین فورس ہے جوکہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ساز و سامان سے لیس ہیں۔

مزید :

علاقائی -