پریانیکاسے خیر سگالی سفیر برائے یونیسیف کا عہدہ واپس لیا جائے، شوبز شخصیت

لاہور(فلم رپورٹر)بھارت کے تشدد پسندانہ سوچ اور جنگی عزائم کی حمایت میں بیان دینے پر اداکارہ پریانکا چوپڑا سے یونیسف خیرسگالی سفیر کا عہدہ واپس لینے کی تحریک زور پکڑ نے لگی ہے۔شوبزکے مختلف سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس مہم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریانکا چوپڑہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ظالم کا ساتھ دینے کا نقصان کیا ہوتا ہے۔عالمی پلیٹ فارم چینج ڈاٹ آرگ (change.org) پر پرینکا چوپڑہ کے خلاف باقائدہ دستخطی مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، مہم میں 4 گھنٹے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی جانب سے پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی سفیر برائے امن کے عہدے سے ہٹائے جانے کی حمایت کی گئی ہے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہپریانکا چوپڑا حب الوطنی کا لبادہ اوڑھ کر نسل پرستی کو ہوا دے رہی ہیں۔ ایک شخصیت جو کہ کسی فلاحی ادارے کی ترجمانی کر رہی ہو انہیں ہمیشہ انسانیت کے فروغ کی بات کرنی چاہیے اور پریانکا یونیسیف کی امن کی سفیر ہیں انہیں ایسے شخص کے بیان کی حمایت نہیں کرنی چاہیے جو آپ کے مشن کے خلاف ہے۔ ہالی ووڈ میں بھی نفرت انگیزی نظر آتی ہے لیکن بالی ووڈ میں مسلم دشمنی اور مسلمانوں سے نفرت انگیزی کا عنصر بہت زیادہ ہے، بھارت کے وزیر اعظم مودی نے پْرتشدد اور سخت گیر رویے کو فلم انڈسٹری میں داخل کر دیا ہے اور ایسے حالات میں پاکستانی فنکاروں کا بالی ووڈ میں کام کرنا مشکل ہے کیوں کہ بالی ووڈ انڈسٹری اوپر سے نیچے تک اسلام سے نفرت میں ڈوبی ہوئی ہییاد رہے کہ چینج ڈاٹ آرگ پر ٹی کاظمی نامی صارف کی جانب سے شروع کی گئی اس دستخطی مہم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کو لاس اینجلس میں منعقدہ ایک بیوٹی ایونٹ میں بیوٹی کوئن پینل ٹاک کے دوران پاکستانی فین نے انہیں اس سال فروری میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ کی حمایت کرنے پر مبنی ٹوئٹس پر آڑے ہاتھوں لیاتھا۔سینئر اداکارقوی خان، شاہد حمید،ماریہ واسطی،احسن خان، زارا شیخ،زین بیگ،اسد جبل،فاروق مینگل،سعدیہ خان،آمنہ الیاس،رابعہ بٹ، اسد زمان،دانش نواز،امین اقبال،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،لائبہ علی،انیس حیدر،لالہ شہزاد،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،مسعوداختر، جاوید شیخ، مصطفی قریشی، سید نور،ریشم، لیلیٰ، نعمان اعجاز ا،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،گلفام،سمیع خان،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،ریما خان،اشعر اصغر،آغاعباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافرراجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان اور نجیبہ بی جی کا کہنا ہے کہ پرینکا چوپڑہ،انوپم کھیر سمیت ہر وہ فنکار قابل مذمت ہے جو جنگ اور تشدد کی بات کرتا ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی نے بے گناہ کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے ہیں ان کی مثال تاریخ میں بہت کم ملتی ہے موودی کا ساتھ دینے والا ہر شخص اس کے گناہوں میں برابر کا شریک سمجھا جائے گا۔پرینکا چوپڑہ شکل کی پیاری اور دل کی کالی ہے اس کو معلوم ہونا چاہیے کہ ظلم کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی انگریزوں کو بھی 90سال بعد ہندوستان چھوڑنا پڑا تھا کیونکہ اسے معلوم ہوچکا تھا کہ ظلم و جبر سے کسی پر بھی حکمرانی کرنا ممکن نہیں ہے۔
کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بھی بہت جلد کامیاب ہوگی اور بھارتی تسلط کا ہمیشہ ہمیشہ کے کے لئے خاتمہ ہوجائے گا۔