شعبہ صحافت میں فوٹو گرافی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، روبینہ خالد

شعبہ صحافت میں فوٹو گرافی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، روبینہ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد اور خواتین ونگ کی صدروایم پی اے نگہت یاسمین اورکزئی نے کہاہے کہ شعبہ صحافت میں فوٹوگرافری کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا ورلڈفوٹو گرافی ڈے بین الاقوامی سطح پر ہرسال 19 اگست کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد فوٹوگرافی کے فن کو آگے بڑھانا اور دنیا کے دلفریب اور حسین مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر کے دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت پرمکمل یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہرفارم پر آوازبلندکرے گی ایک ابھرتے ہوئے جمہوری ملک کے لیئے متحرک اور آزاد میڈیا کا ہونا اشد ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں صورتحال اس سے مختلف ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے آمروں کی جانب سے صحافت اور نشر و اشاعت پر لاگو کالے قوانین کو اچھال پھینک دیا تھا پیپلز پارٹی مختلف ہتھکنڈوں کا نشانہ بننے کے باوجود آزادیِ صحافتی کے لیئے ایک چھتری کا کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ صحافی اور پی پی پی قیادت و کارکنان گزشتہ پانچ دہائیوں سے آمریتوں و غیرجمہوری قوتوں کے خلاف شانہ بشانہ لڑتے آئے ہیں آمروں نے ہماری قیادت کے خلاف دنیا کا مہنگا ترین میڈیا ٹرائیل بھی چلا چکے۔ پیپلز پارٹی آزادیِ صحافت کی حفاظت و فروغ کے لیے خبرنگاروں کا ہاتھ تھام کر رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ فوٹو گرافی ڈے ایک پلیٹ فارم ہے ان تمام فوٹو گرافرز کے لیے جو اپنے فن کا باقاعدہ آغاز کرنا چاہتے ہیں وہ اپنی کھینچی ہوئی ایک تصویر اپلوڈ کرکے دنیا کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔