رشکئی اکنامک زون کو صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،سمن لی

رشکئی اکنامک زون کو صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،سمن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)چائنہ روڈ اینڈ بریج کارپوریشن (سی آر بی سی)کے چیف کمرشل آفیسر سمن لی،مارکیٹنگ اسسٹنٹ منیجر ساو بن زنگ اور کے پی ایزمک کے نمائندوں نے مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کرکے چیمبر کے صدر ظاہر شاہ سے ملاقات کی۔سی آر بی سی کے نمائندوں نے رشکئی اکنامک زون کو صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تکمیل سے علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور آئے گا۔صدر ظاہر شاہ نے سی آر بی سی اور کے پی ایزمک کے نمائندوں کو آگاہ کیا کہ یہ ہمارا بہت بڑا المیہ ہے کہ کے پی ایزمک کے ساتھ صنعتکاروں اور تاجروں کے روابط نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سے صنعتکار اس عظیم منصوبے سے بالکل بے خبر ہے ظاہر شاہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی جائیں تاکہ صنعتکار اس منصوبے سے فائدہ اُٹھالیں۔ظاہر شاہ نے مزید کہا کہ اکنامک زون میں جو پلاٹس دستیاب ہے اُ سکی قیمتیں بہت زیاد ہ ہے جو ایک صنعتکا ر کے لئے لینا تقریباً نہ ممکن ہے ظاہر شاہ نے کہا کہ پلاٹس کی قیمتیوں کو مناسب اور طریقہ کار کو آسان کرکے انسٹالمنٹس پر دینا چاہیے تاکہ زیا دہ سے زیاد ہ صنعتکار اس منصوبے سے فائدہ اُٹھا سکے۔جس کے جواب میں سی آر بی سی اور کے پی ایزمک کے عہدیدران نے اُمید دلادی کہ پلاٹس کے طریقہ اور قیمتوں کو مناسب کرکے صنعتکاروں کو دیا جائیگا۔ظاہر شاہ نے کہا کہ اس قسم کے سیمنار کا انعقاد کرنا چاہیے تاکہ تاجربرادری اور صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی جائیں جس پر سی آر بی سی کے نمائندوں نے کہا کہ ستمبر کے مہینے میں سیمنار کا انعقاد کیا جائیگا۔