ضیاء الحق سرحدی خیبر میڈیکل یونیورسٹی سینیٹ کے ممبر مقرر
پشاور(سٹی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI)، پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI)کے سا بق سینئر نا ئب صدراورفر نٹیئر کسٹمز ایجنٹس گر وپ G) (FCAکے صدر ضیا ء الحق سر حد ی کو خیبر میڈیکل یو نیور سٹی پشاو رکے سینٹ کا ممبر مقر ر کر دیا گیا ہے گذ شتہ روز ایک جار ی کر دہ ا علا میہ کے مطا بق گور نر خیبر پختو نخوا اور چا نسلر خیبر پختونخوا پبلک سیکٹر یو نیور سٹیز نے خیبر پختو نخوا یو نیور سٹیز ایکٹ 2012 کی شق (0) کے سکیشن (1) کے سیکشن 19کے تحت خیبر میڈیکل یو نیور سٹی (KMU)پشاور کے سینٹ کے ممبران کی منظور ی دی ا علا میہ کے مطا بق کے ایم یو پشاور سینٹ کے مندر جہ ذیل ممبر ا ن جس میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI)کے سا بق سینئر نا ئب صدراور فر نٹیئر کسٹمز ایجنٹس گر وپ کے صدر ضیا ء الحق سر حد ی، ریٹا ئرڈ آ فیسر آف پا کستان ا یڈ منسٹریشن سر وس کے ڈا کٹر ا حسان الحق، ر یٹا ئر ڈ آفیسر آف ان لینڈ ریو نیوایف بی آر ڈ اکٹر ا کر ام غنی اور پرو فیسر ڈا کٹر مختیا ر عا لم شا مل ہیں کو ا ٓئند ہ تین سا لو ں کیلئے خیبر میڈ یکل یونیور سٹی پشاور کے سینٹ ممبر ا ن مقر ر کیا گیا ہے۔ ضیاء الحق سرحدی جو کہ سینئر کالم نگار، وفاقی ٹیکس محتسب ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر،پاکستان ریلویز ایڈوائزری بورڈ کے رکن،ڈپٹی کنوینئرریلوے ایف پی سی سی آئی کے علاوہ آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔