نورین شفیع نے ڈاکٹر ستار کی نگرانی میں ایم فل کا ریسرچ تھیسزمکمل کرلیا

نورین شفیع نے ڈاکٹر ستار کی نگرانی میں ایم فل کا ریسرچ تھیسزمکمل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)نورین شفیع نے اپنی ریسرچ تھیسز کا بڑی کامیابی سے دفاع کیا ہے وہ قرطبہ یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سکالر ہیں۔ جنہوں نے اردو شاعری کے فروغ میں حلقہ ارباب ذوق پشاور کے کردار پر اپنا ریسرچ تھیسز مکمل کیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ ایم فل اردو ریسرچ تھیسز ہے جو حلقہ ارباب، ذوق پشاورکی شعری کاوشوں کا احاطہ کرتا ہے۔ قرطبہ یونیورسٹی میں اردو کے معروف ڈاکٹر ستار خان خٹک نے تھیسز کی نگرانی کی جبکہ بیرونی سپر وائزرنمل یونیورسٹی اسلام آباد کی ڈاکٹر روبینہ تھیں۔ انہوں نے نورین شفیع کے تحقیقی کام کی بے حد تعریف کی اور اسے اردو تحقیقی حلقوں میں نئے رجحانات کا امین قرار دیا ہے۔