تیمرگرہ، اقوام جندول کا دیرلوئرسانحہ کوسم منڈا کیخلاف مظاہرہ
تیمرگرہ (بیورورپورٹ) دیرلوئر،سانحہ گوسم منڈ ا کے خلاف اقوام جندول کا مظاہرہ،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے،جندول پشاور شاہراہ ہرقسم ٹریفک کے لے بلاک۔ چار افرا د کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری اور غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاراوائی کا مطالبہ۔واقع کے خلاف منڈہ بازار کے تاجروں نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی جسکی وجہ سے تمام کاروباری مراکز بند رہے پورے علاقہ میں سوگ کا سماں رہااس موقع پرمظاہرین سے عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان سابق ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری اور جے آئی یوتھ خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری حافظ اللہ ایڈوکیٹ نے گوسم منڈہ دیرلوئر میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی قتل کی شدید مذمت کی، مقررین نے الزام لگایا کہ مذکورہ واقعہ میں تھانہ منڈہ پولیس نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا ہے،مقررین نے الزام لگایا کہ اگر مقامی پولیس بروقت کاراوائی کرتی تو شاید یہ بڑاسانحہ رونما نہ ہوتاانہوں نے واقعہ میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا، مقررین نے کہا کہ سانحہ گوسم منڈہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل میں ملوث افراد کو فوری طور گرفتار کرکے انصاف کے تضاضوں کو پورا کیا جائے،دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف شہباز وزیر کے مطابق واقع میں مبینہ طور پر ملوث دو ملزما ن کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی کی گرفتاری کے لے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے،انہوں نے پولیس حوالے سے غفلت کے الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ ددونوں فریقین کے درمیان لین دین کا تنازعہ عرصہ سے چلا آرہا تھا جس کے نتیجے میں مذکورہ واقع پیش آیا