کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،ممتابینرجی

کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،ممتابینرجی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اترپردیش (آن لائن)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر تشویش کا اظہار کردیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ممتا بینرجی نے کہا کہ ’انسانی حقوق کا عالمی دن ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے‘۔اپنے پیغام میں ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے کشمیر میں انسانی حقوق اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دعا بھی کی۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں ممتا بینرجی نے کہا کہ انسانی حقوق کا معاملہ میرے دل کے انتہائی نزدیک ہے۔انہوں نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 1995 میں قید خانے میں ہلاکتوں کے خلاف 21 روز سڑک پر گزارے اور احتجاج کیا۔
ممتا بینر جی

مزید :

صفحہ اول -