احتساب عدالت میں پیراگون سکینڈل کی سماعت آج ہوگی

احتساب عدالت میں پیراگون سکینڈل کی سماعت آج ہوگی
احتساب عدالت میں پیراگون سکینڈل کی سماعت آج ہوگی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کےخلاف پیراگون ہاؤسنگ سیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے معزز جج خواجہ برادران کےخلاف پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت کریں گے۔ جیل حکام نامزد ملزم خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کو عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر عام ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے استفسار کیا تھا کہ تیسرے ملزم ندیم ضیا کواب تک کیوں گرفتار کرکے پیش نہیں کیا گیا، پروڈکشن آرڈرملزم کی مرضی سے جاری ہوتے ہیں یا درخواست دیتے ہیں؟۔احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ آج تو خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کرنی تھی، کیس اب کافی سنجیدہ موڑپرآگیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...