پاک بھارت وزرائے اعظم سے کشمیر سے متعلق بات چیت مفید رہی،صدر ٹرمپ

پاک بھارت وزرائے اعظم سے کشمیر سے متعلق بات چیت مفید رہی،صدر ٹرمپ
پاک بھارت وزرائے اعظم سے کشمیر سے متعلق بات چیت مفید رہی،صدر ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 2اچھے دوستوں وزیراعظم عمران خان اوروزیراعظم نریندرمودی سے بات ہوئی،کشمیرکے معاملے پرپاکستان اوربھارت سے کشیدگی کم کرنے کے موضوع پرگفتگوہوئی،صورتحال تشویش ناک ہے مگربات چیت اچھی رہی.

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ روز دو اچھے دوستوں وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی سے فون پر گفتگو ہوئی،مشکل صورتحال ہے مگردونوں سے مفیدبات چیت ہوئی ،صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے مسئلہ کشمیر سے متعلق تناﺅ کم کرنے کو کہاکیونکہ پاکستان اور بھارت کا کشمیر پر تناﺅ کم کرنا بہت ضروری ہے ،صدر ٹرمپ نے خصوصاً مودی کو مسئلہ کشمیر کے متعلق کشیدگی کم کرنے پر زوردیا،امریکی صدر نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم سے تجارت اورسٹرٹیجک پارٹنرشپ پر بات ہوئی ۔