زہرہ شاہد قتل کیس، ملزموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل جزوی طور پر منظور

زہرہ شاہد قتل کیس، ملزموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل جزوی طور پر منظور
زہرہ شاہد قتل کیس، ملزموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل جزوی طور پر منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے زہرہ شاہد قتل کیس میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل جزوی طور پر منظور کرلی ،عدالت نے ملزموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں زہرہ شاہد قتل کیس کے مجرموں کی سزاکیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،مجرم راشد ٹیلر اور زاہد عباس زیدی نے سزا کیخلاف اپیل کی تھی ،وکیل ملزمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکلین کیخلاف مقدمہ واقعے کے 9 دن بعد درج کیاگیا ،گواہوں کے بیانات میں تضادہے۔اے ٹی سی نے دونوں مجرموں کو موت او رجرمانے کی سزاسنائی تھی جبکہ عدالت نے عرفان اور کلیم کوعدم ثبوت پربری کردیا تھا۔سندھ ہائیکورٹ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد زہرہ شاہد قتل کیس میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل جزوی طور پر منظور کرلی ،عدالت نے ملزموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔