سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ شرجیل خان نے آخر کار ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اعترا ف کر لیا

سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ شرجیل خان نے آخر کار ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اعترا ...
سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ شرجیل خان نے آخر کار ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اعترا ف کر لیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شرجیل خان نے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ شرجیل خان پر اینٹی کرپشن کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا اور انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا ہے۔سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پوری کرنے کے بعد شرجیل خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی، اپنی ٹیم، شائقین کرکٹ اور اہلخانہ سے غیرمشروط طور پر معافی مانگتا ہوں، میرے ایک غیر ذمہ دارانہ عمل کے باعث انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، یقین دلاتا ہوں مستقبل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام کرکٹرز پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی وقتی فائدہ تو دے سکتی مگر اس کے نتائج پورے کیرئیر پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ڈائریکٹر پی سی بی سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن لیفٹنٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمود کے مطابق شرجیل خان نے ملاقات میں اپنے کیے پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کیا۔

مزید : کھیل


loading...