مریم نواز نے جج ویڈیو سکینڈل کا ساراملبہ ناصر بٹ پر ڈالنے کی کوشش کی،ایف آئی اے نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

مریم نواز نے جج ویڈیو سکینڈل کا ساراملبہ ناصر بٹ پر ڈالنے کی کوشش کی،ایف آئی ...
مریم نواز نے جج ویڈیو سکینڈل کا ساراملبہ ناصر بٹ پر ڈالنے کی کوشش کی،ایف آئی اے نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل پر ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کی ذمہ داری ایف آئی اے کو سونپی تھی ،وفاقی تحقیقاتی ادارے نے رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرادی ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے ساراملبہ ناصر بٹ پر ڈالنے کوشش کی، مریم نواز نے سکینڈل سے لاتعلق ہونے کی کوشش کی ،رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ مریم نواز نے ویڈیو بنانے والوں سے بھی خودکو الگ رکھنے کی کوشش کی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب شہبازشریف سے سوال کیا گیا کہ” مریم صفدر کا مخاطب کون ساادارہ تھا“تو شہبازشریف نے جواب دیا کہ پریس کانفرنس کا مخاطب کون تھایہ مریم سے پوچھیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...