بھارت نے آخر کار پانی کا ڈیٹا پاکستان کو فراہم کر دیا ، دریائے ستلج میں بھارت نے کتنا پانی چھوڑا ؟ پتا چل گیا

بھارت نے آخر کار پانی کا ڈیٹا پاکستان کو فراہم کر دیا ، دریائے ستلج میں بھارت ...
بھارت نے آخر کار پانی کا ڈیٹا پاکستان کو فراہم کر دیا ، دریائے ستلج میں بھارت نے کتنا پانی چھوڑا ؟ پتا چل گیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا رابطہ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کےانڈس واٹر کمشنرز کے درمیان پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی جس کے بعد بھارت نے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کو پانی کا ڈیٹا فراہم کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شام 7 بجے ملنے والے ڈیٹا کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج پر ابھی تک 24 ہزار کیوسک پانی چھوڑا ہے، بھارت کے ہریکے بیراج اور فیروزپور بیراج پر پانی کا بہاو ڈیڑھ لاکھ کیوسک ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستانی دریاوں میں پانی چھوڑنے سے قبل سندھ طاس معاہدے کے تحت آگاہ کرنے کا پابند ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بڑے سیلابی ریلوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑا جس کے باعث پاکستانی دریاوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

مزید : قومی


loading...