سونے کی قیمت میں ہوشربا کمی ہو گئی

سونے کی قیمت میں ہوشربا کمی ہو گئی
سونے کی قیمت میں ہوشربا کمی ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلسل بڑھتی ہوئی سونے کی قیمت کو بھی بریک لگ گئی ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے تک کمی واقع ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 88 ہزار روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 865 روپے کم ہوکر 75 ہزار 439 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہوکر 1498 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ڈالر کی قدر میں آج صبح انٹر بینک میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیاہے لیکن دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا ہونا شروع ہو گیاہے اور100 انڈیکس نے کئی روز کے بعد واپس 30 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی ہے ۔

مزید :

بزنس -