مجرم نے سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کی کوشش کی،چیف جسٹس نے دہرے قتل میں ملوث مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کردی

مجرم نے سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کی کوشش کی،چیف جسٹس نے دہرے قتل میں ملوث ...
مجرم نے سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کی کوشش کی،چیف جسٹس نے دہرے قتل میں ملوث مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے دہرے قتل میں ملوث مجرم کی سزائے موت کیخلا ف اپیل خارج کردی ،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مجرم نے سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کی کوشش کی،انصاف کے ترازو کو متوازن رکھنے کیلئے مجرم کو کوئی ہمدردی نہیں مل سکتی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے دہرے قتل میں ملوث مجرم محمد رفیق کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت کی ،محمد رفیق نے 2012 میں سیالکوٹ میں 2 افراد کوقتل کیاتھا ،ٹرائل کورٹ نے سزا موت سنائی،عدالت نے کہا کہ مجرم نے سپریم کورٹ کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، 2قتل کرنے کے ساتھ مجرم نے انصاف کا بھی قتل کیا ہے،انصاف کے ترازو کو متوازن رکھنے کیلئے مجرم کو کوئی ہمدردی نہیں مل سکتی،مجرم نے سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے کی کوشس کی،سپریم کورٹ نے دہرے قتل میں ملوث مجرم محمد رفیق کی سزائے موت کےخلاف اپیل خارج کردی۔