پیپلز پارٹی کے جیالے نے بلاول بھٹو زرداری کو نہایت مہنگا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا
گانچھے(این این آئی)عبد الکریم نامی جیالے نے ستر کنال ملکیتی زمین بلاول بھٹو زرداری کو تحفہ دینے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عبد الکریم پیپلز پارٹی کا ضلعی سینئر نائب صدر ہے،عبد الکریم نے ستر کنال زمین بلاول کے نام رجسٹری کر دیا۔ عبد الکریم نے کہاکہ شہید بھٹو نے گانچھے ضلع کو بنایا ہے،ستر کنال ملکیتی زمین عوام کی طرف سے تحفے میں دے رہا ہوں۔