وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ
وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مشتاق سکھیرا کی برطرفی کے خلاف حکم امتناع فیصلہ سنائے جانے تک برقراررہے گا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں وفاقی ٹیکس محتسب کی برطرفی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے استفسار کیا کہ مشتاق سکھیراکیخلاف کوئی کریمنل چارج توفریم نہیں؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کچھ کرناہوتاتوکافی عرصہ پہلے کرچکی ہوتی،وکیل مشتاق سکھیرا نے کہا کہ صدرپاکستان کیخلاف بھی انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس زیرالتوا ہے،مشتاق سکھیرا پرتو کوئی مس کنڈکٹ کا چارج بھی نہیں ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مشتاق سکھیرا کیخلاف کوئی ریفرنس بھی دائرنہیں کیا،ماڈل ٹاؤن کا چارج بھی حکومت نے مشتاق سکھیرا کیخلاف فریم نہیں کیا،اسلام آبادہائیکورٹ وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا،عدالت نے مشتاق سکھیراکی برطرفی کیخلاف حکم امتناع فیصلہ سنائے جانے تک برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...