پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئین تبدیل کرتے ہوئے وزیراعظم کے تمام اختیارات ختم کر دیئے ، سب سے بڑی خبر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئین تبدیل کرتے ہوئے وزیراعظم کے تمام اختیارات ختم کر ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئین تبدیل کرتے ہوئے وزیراعظم کے تمام اختیارات ختم کر دیئے ، سب سے بڑی خبر

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بور ڈ کے نئے آئین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، نئے آئین میں چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کیلئے وزیراعظم کے تمام اختیارات ختم کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نئے آئین کے مطابق چیئرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز کو جواب دے ہو گا ، چیئرمین برطرفی ، گورننگ بورڈ کی تحلیل پر پارٹ 7 مبینہ طور پر نکال دیا گیا ہے ، پی سی بی کے 2014 کے آئین میں وزیراعظم کے پاس بطور پیٹرن ان چیف کے اختیارات تھے ۔ سابق چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی ، ذکاءاشرف کو چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے وزیراعظم کی ہدایت پر ہٹایا گیا تھا تاہم اب نئے آئین کے مطابق وزیراعظم کے پاس یہ اختیارنہیں ہو گا ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...