نیب کا پٹرولیم ڈویژن کے آفس پر چھاپہ،عدنان گیلانی کی تقرری کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے پٹرولیم ڈویژن کے آفس پر کارروائی کے دوران سی ای اوپاکستان ایل این جی لمیٹڈعدنان گیلانی کی تقرری کاریکارڈتحویل میں لے لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل این جی کیس میں نیب نے پٹرولیم ڈویژن کے آفس پرچھاپہ مار ااور سی ای اوپاکستان ایل این جی لمیٹڈعدنان گیلانی کی تقرری کاریکارڈتحویل میں لے لیا ،نیب کا کہناہے کہ عدنان گیلانی کوتجربہ نہ ہونے کے باوجودتعینات کیاگیا،واضح رہے کہ شاہدخاقان نے وزیراعظم آفس کے اعتراضات کے باوجودتعیناتی کی تھی ،اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے بھی عدنان گیلانی کی تقرری کی مخالفت کی تھی۔