سابق دورحکومت میں منظوری کے بغیر 30 گیس منصوبوں کاانکشاف

سابق دورحکومت میں منظوری کے بغیر 30 گیس منصوبوں کاانکشاف
سابق دورحکومت میں منظوری کے بغیر 30 گیس منصوبوں کاانکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق دورحکومت میں منظوری کے بغیر 30 گیس منصوبوں کاانکشاف ہوا ہے،آڈٹ حکام نے ذمہ داروں کاتعین کرنے کی سفارش کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق دورحکومت میں منظوری کے بغیر 30 گیس منصوبوں کاانکشاف ہوا ہے،دستاویزات کے مطابق 11 ارب کے منصوبوں کیلئے متعلقہ فورمز سے منظوری نہیں لی گئی،منصوبے وزیراعظم ایس ڈی جیزپروگرام کے تحت شروع کیے گئے،سکیموں کی ایکنک،سی ڈی ڈبلیوپی سے منظوری نہیں لی گئی،دستاویزات کے مطابقآڈٹ حکام ،پٹرولیم ڈویژن نے 17-2016 میں 13 سکیموں پرکام شروع کیا،تمام سکیمیں اسلام آباداوردیگر 11 اضلاع کوگیس فراہمی کیلئے تھیں،پنجاب 9،خیبرپختونخواکے 2 اضلاع میں سکیمیں شروع ہوئیں،دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ ضلع اٹک کیلئے 13 گیس منصوبے شامل ہیں وزارت توانائی کاکہنا ہے کہ ترمیمی گائیڈلائنز کے تحت خودبھی سکیمیں منظورکرسکتے ہیں،آڈٹ حکام نے ذمہ داروں کاتعین کرنےکی سفارش کردی۔